ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صفائی ورکر کی حاضریاں، بوگس انٹری کا انکشاف

05 اگست ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)آڈٹ رپورٹ کے مطابق ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ٹھیکے پر موجود صفائی ورکر کی حاضریوں میں بوگس انٹریوں کا انکشاف ہوا ہے۔حاضری کے لیے بنایا گیا بایومیٹرک اور آئی آر آئی ایس سسٹم بھی غیرفعال ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق کمپنی آفیسران کودیئےگیے ڈرائیور کا آفیشل دوروں پر جانے کے کوئی ریکارڈ موجود نہیں 25 ڈرائیور کے لائسنس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ۔