صحابہؓ و اہل بیتؓ منارہ نور ہیں رہنماء جمعیت علماء اسلام

05 اگست ، 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر )جمعیت علماءاسلام ضلع ملتان کے امیر مولانا محمد ایاز الحق قاسمی،قاری محمد یاسین،قاری محمد یوسف مدنی نے کہا ہے کہ صحابہؓ و اہل بیتؓ منارہ نور ہیں باطل قوتوں کے خلاف جذبہ حسینی زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔وہ مدرسہ اسلامیہ جامع مسجد جلال باقری قدیر آباد میں عشرہ فاروق اعظم ؓ وحضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔