پنجاب گروپ آف کالجز میں تقریب آن لائن سروے میں نمایاں پوزیشن والے طلباء طالبات میں انعامات تقسیم

05 اگست ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک نے پنجاب گروپ آف کالجز میں تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کی آن لائن سروے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کئے،پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کو موٹر سائیکل دی گئی۔ڈائریکٹر نجی کالج اسامہ بشیر قریشی نے کہا کہ ہمیشہ کالج کے طالب علموں نے نمایاں پوزیشنز حاصل کی ہیں۔