بارشوں کی پیشگوئی کے حوالے سے واسا میں ہائی الرٹ کا سلسلہ برقرار

05 اگست ، 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر ) منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا کی ہدایت پر ملتان میں بارشوں کی پیشگوئی کے حوالے سے ہائی الرٹ کا سلسلہ برقرار ہے تمام سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسران ، فیلڈ سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے اور بارش شروع ہوتے ہی شہر بھر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے حوالے سے آپریشن شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے گزشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی الرٹ جاری کر دیا گیا سیوریج سب ڈویژنوں کو ٹیموں اور مشینری کو متحرک ہونے کا حکم دیا گیا اس دوران ڈسپوزل اسٹیشنوں پر ریکارڈ کی گئی بارش سے متعلق رپورٹ بھی ایم ڈی واسا کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق چونگی نمبر9 ڈسپوزل اسٹیشن پر9ملی میٹر، ، کڑی جمنداں ڈسپوزل اسٹیشنز پر 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس پرمنیجنگ ڈائریکٹر واسا نے تمام علاقوں سے بارش کے پانی کو بروقت نکالنے اور نکاسی کا آپریشن مکمل ہونے تک تمام سٹاف کو فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔