پولیس کوپسند کی شادی کرنیوالی خاتون کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

05 اگست ، 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے  پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔حمیرا بی بی نے ہراسمنٹ کی درخواست دائر کی تھی۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے الیکٹریکل انجینئر کے اغواء کے مقدمہ میں گرفتار 5 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلاء بحث کے بعد 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کا حکم دیا ہے۔جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت 15 اگست تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو اقبالی بیان پر ایک سال پروبیشن پر رہنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 13 ستمبر تک منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے دبئی جانے والے مسافر ملزم شاہ حسین کا سامان سے آئس ڈرگز برآمد ہونے پر ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔