فوڈ اتھارٹی کا جعلی دودھ سینٹر پر چھاپہ، مالکان کیخلاف مقدمہ

05 اگست ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)اڈہ کمیر اسلام پورہ میں ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ،جعلی دودھ بنانیوالے ملاوٹی اجزاء برآمد، مالکان کیخلاف مقدمہ درج،80 لٹر کوکنگ آئل، 5 کلو پرمیٹ پاؤڈر، 11 خالی ٹین ڈبے ضبط تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز کی زیرنگرانی اڈہ کمیر اسلام پورہ میں ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ مارا۔کارروائی کے دوران 80 لٹر کوکنگ آئل، 5 کلو پرمیٹ پاؤڈراور 11 خالی ٹین ڈبے ضبط کرلیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہناتھا کہ آئل اور وئے پاؤڈر کی ملاوٹ کرکے دودھ نما سفیدی تیار کی جارہی تھی۔کولیکشن سنٹر سے سینکڑوں لٹر مصنوعی دودھ تیار کرکے شہر میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جعلسازی ناکام بنادی۔فوڈسیفٹی ٹیم نے ملاوٹی اجزاء اور سامان ضبط کرتے ہوئے جعلی دودھ بنانے پر مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی۔