تھانہ کوتوالی کے علاقے میں سکریپ کے گودام میں آگ لگ گئی

05 اگست ، 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ کوتوالی کے علاقے میں سکریپ کے گودام میں آگ لگ گئی تفصیل کے مطابق چونگی نمبر8 کے قریب مبشرحسین کے سکریپ گودام میں نامعلوم وجوہات کی بناپر آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی سامان کو لپیٹ میں لیکر خاکستر کردیا۔