ڈویژنل پرسنل آفیسر ریلوےملتان کی کھلی کچہری

05 اگست ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ریلوے واشنگ لائن میں ڈویژنل پرسنل آفیسر ریلوے ملتان جہانزیب خان نے کھلی کچہری لگائی ،اس دوران محکمہ کیرج ، لوکو، اور الیکٹرک کے ملازمین نےمسائل سے آگاہ کیا اور ہیڈ ٹی ایکس آر نے بھی ملازمین کو درپیش مسائل کے حوالے سے بات کی،ڈی پی او نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی اور تحریری درخواستوں پر متعلقہ اہلکاروں کے لئے احکامات جاری کئے ۔