اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے ممنوعہ فنڈنگ پر تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف پولیٹیکل پارٹیزآرڈر2002کے تحت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاشورہ کے بعد وزارت قانون تمام قانونی اور آئینی پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے ڈیکلریشن سپریم کورٹ بھیجنے کیلئے کابینہ میں پیش کرے گی ‘ فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات ایف آئی اے کرے گیجبکہ وفاقی وزیر اطلاعا ت مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002ء اور الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت حکومت آئین اور قانون کے مطابق اس پر عمل درآمد کرنے کی پابند ہے،کیس اکبر ایس بابر الیکشن کمیشن میں لے کر گئے تھے‘مسلم لیگ (ن) اور حکومت وقت کا کوئی تعلق نہیں‘تحریک انصاف غیر ملکی امدادلینے والی پارٹی ڈکلیئرہوئی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ حکومت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق ڈیکلریشن سپریم کورٹ بھجوانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔آٹھ سال میں تحریک انصاف نے اس کیس میں 51 التواء حاصل کئے۔عمران خان نے پانچ مرتبہ جعلی بیان حلفی جمع کروائے،وزیر اطلاعات نے کہاکہ کابینہ کو پاکستان ری انشورنس کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی کے لئے تین افراد پر مشتمل پینل پیش کیا گیا، کابینہ نے فرمان اللہ کو چیف ایگزیکٹو بنانے کی منظوری دی۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ کو 10 لاکھ روپے کے امدادی چیک دیئے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ تباہ شدہ گھروں کی تعمیر کے حوالے سے بھی 5 لاکھ روپے فی خاندان ادائیگی کی جا رہی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ این ڈی ایم اے، صوبائی حکومتوں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ مل کر سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے مشترکہ سروے کیا جائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم نے اس موقع پر وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کی قیادت میں ایک کمیٹی بھی منظوری دی جس کا مقصد مشترکہ سرویز پر غور کرنا اور صوبوں کے ساتھ مل کر بحالی اور تعمیر نو کے حوالے سے منصوبہ بندی کرنا ہے، کمیٹی کے باقی ارکان کے ناموں کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔
اسلام آباد وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جمعرات کو بعض خارجی معاملات کے حوالے سے غیر رسمی گفتگو کی تاہم انہوں نے...
نئی دہلی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ملک بھارت میں عام انتخابات کا آغاز 19اپریل سے ہورہا ہے، 7مراحل...
کراچی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو وفاقی سیکریٹری داخلہ نے آگاہ کیا ہے کہ غیر ملکی ایجنسیوں کی طرف سے اڈیالہ...
اسلام آبادتحریک انصاف نے صدر آصف علی زرداری کے خطاب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ پارلیمنٹ میں کلمہ طیبہ...
اسلام آباد ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کر دی، ترکیہ کے وفد کو سی اے اے کی ٹیم آج...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پریوٹیلیٹی اسٹورزپر و فا قی حکومت نےوزیراعظم ریلیف پیکیج جاری...
کوئٹہجسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تعینات ہوگئے۔پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے منظوری...
بلوچستان اندرون بلوچستان مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔چمن میں سیلاب میں بہہ جانے اور...