فارن فنڈنگ کیس، حکومت منطقی انجام تک پہنچائے گی، وزیراعظم

05 اگست ، 2022

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ کئی دہائیوں تک عمران نیازی دیانتداری ، شفافیت اور احتساب کے نام پر عوام کو گمراہ کرتا رہا‘فارن فنڈنگ کیس کے فیصلہ نے اس کا یہ بھانڈا پھوڑ دیا‘اتحادی حکومت اسے منطقی انجام تک پہنچائے گی۔جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے نے ثابت کردیا کہ عمران نیازی کی اصل حقیقت کیا ہے، دراصل وہ ایک مکار آدمی ہے۔