کراچی ( اسٹاف رپورٹر،رپورٹ/رفیق بشیر) ڈالر کی قدر مسلسل دوسرے روز بھی 5 روپے کم،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت فروخت225 ، اوپن مارکیٹ میں 221روپے پر آگئی،یورو اورپائونڈ کی قیمت بھی کم ہوگئی،سٹہ مافیاکیخلاف تحقیقات کادائرہ وسیع،اسٹیٹ بینک کاخفیہ اطلاع پرکئی افراد کیخلاف FIA سے رابطہ، کرنسی ایکسچینج کمپنیوں کے قوانین میں مزید سختی کی جائیگی ۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے 226.00 روپے سے کم ہو کر 225.00 روپے اور قیمت فروخت 2.80 روپے کی کمی سے 228.00 روپے سے کم ہو کر 225.20 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 5 روپے کی کمی سے 224.00 روپے سے کم ہو کر 219.00 روپے اور قیمت فروخت 226.00 روپے سے کم ہو کر 221.00 روپے پر آگئی ہے ، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 4.50 روپے کی کمی سے 227.00 روپے سے کم ہو کر 222.50 روپے لیکن قیمت فروخت 50پیسے کے اضافے سے 230.00 روپے سے بڑھ کر 230.50 روپے ہو گئی ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 6.50 روپے کی کمی سے 272.00 روپے سے کم ہوکر 265.50 روپے ہو گئی اور قیمت فروخت 3.50 روپے کی کمی سے 276.00 روپے سے کم ہو کر 272.50 روپے ہو گئی۔ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے خفیہ اطلاعات پر کرنسی ایکسچینج کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جو کامیابی سے ہمکنار ہوئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی ڈالر کے سٹہ مافیا کےمزید اہم نام وکردار سامنے آئیں گے، ڈالر کی قیمت کو اوپر لے جانے اور سٹہ کے اس کھیل میں ایکسچینج کمپنیوںکیساتھ ساتھ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار بھی شامل ہیں۔
واشنگٹن گوانتناموبے میں 16 برس تک قید رہنے والے پاکستانی جنہیں سی آئی اے کے تشدد کا بھی سامنا رہا کو رہا کرکے...
راجن پورتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور کا ضمنی انتخاب نہ لڑنے کا...
کراچی امریکی مرکزی بینک نے شرح سود میں 0.25 فیصد کا مزید اضافہ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی مرکزی...
اسلام آباد تحریک انصاف رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اداروں سے بات کرنا چاہتی ہے‘ادارے منہ موڑ...
لاہورلاہور ہائیکورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے پنجاب میں نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر کے...
پشاور پاکستان کی پولیس سمجھتی ہے کہ اکثریت پسندی کے خلاف جنگ میں اسے تنہا چھوڑ دیا اور درندوں کے آگے جھونک...
گجرات مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری وجاہت حسین اور ان کے صاحبزادے چوہدری موسیٰ الٰہی کے خلاف اقدام قتل کا...
کراچی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان پانچ سال سے کم وقت میں بینکاری نظام کو...