کراچی(ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شافی انتظام تھا پی ٹی آئی ایڈونچر کی کوشش کرتی تو ناکام رہتی، پنجاب حکومت نے میرے داخلے پر پابندی لگائی تو یہ آئینی بریک ڈائون ہوگا اس پر گورنر راج لگ سکتا ہے، نواز شریف اپنی مرضی سے پاکستان واپس آئیں گے۔وہ جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ کابینہ اجلاس میں پی ٹی آئی کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے پر اتفاق کیا گیا، میری تجویز تھی انہیں طاقت سے روکنا چاہئے اور میری تجویز منظو ہوئی، ہم نے کافی شافی انتظام کرلیا تھا پی ٹی آئی ایڈونچر کی کوشش کرتی تو ناکام رہتی، سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلوں کے مطابق ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پی ٹی آئی نے نادرا چوک پر احتجاج کا اعلان کیا مگر انہیں وہاں بھی جمع ہونے سے منع کیا گیا، تحریک انصاف کو ایف نائن پارک جاکر احتجاج کرانے کیلئے تحریری طور پر آگاہ کیا تھا،ریڈ زون میں کوئی تصادم ہوتا تو آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتا، وہاں کوئی نقصان ہوتا تو اس کی ذمہ داری مجھ پر نہیں عمران خان پر ہوتی۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ پر پی ٹی آئی کیخلاف پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002ء کے تحت کارروائی ہوگی، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ثابت ہوگیا پی ٹی آئی فارن فنڈڈ سیاسی جماعت ہے۔
واشنگٹن گوانتناموبے میں 16 برس تک قید رہنے والے پاکستانی جنہیں سی آئی اے کے تشدد کا بھی سامنا رہا کو رہا کرکے...
راجن پورتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور کا ضمنی انتخاب نہ لڑنے کا...
کراچی امریکی مرکزی بینک نے شرح سود میں 0.25 فیصد کا مزید اضافہ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی مرکزی...
اسلام آباد تحریک انصاف رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اداروں سے بات کرنا چاہتی ہے‘ادارے منہ موڑ...
لاہورلاہور ہائیکورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے پنجاب میں نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر کے...
پشاور پاکستان کی پولیس سمجھتی ہے کہ اکثریت پسندی کے خلاف جنگ میں اسے تنہا چھوڑ دیا اور درندوں کے آگے جھونک...
گجرات مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری وجاہت حسین اور ان کے صاحبزادے چوہدری موسیٰ الٰہی کے خلاف اقدام قتل کا...
کراچی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان پانچ سال سے کم وقت میں بینکاری نظام کو...