اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ میں قومی احتساب (نیب) آرڈیننس ثانوی ترمیمی بل 2022 منظور کرلیا گیا‘ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کی تجویز کی گئیں تین ترامیم کثرت رائے سے مسترد ‘ تحریک انصاف سمیت اپوزیشن اراکین کا شدیداحتجاج‘بل کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں‘چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کا گھیراؤ‘ایوان سے واک آئوٹ کیا۔جمعرات کو وزیرمملکت شہادت اعوان نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا نیب آرڈیننس دوسرا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا۔ سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیراحسن اقبال کی جانب سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ایکٹ 2017 میں مزید ترمیم کے لیے پیش کیا گیا بل بھی منظور کیا گیا۔ قبل ازیںاجلا س میں پی ٹی آئی کے ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے،سینیٹر اعجاز چوہدری نے نقطہ اعتراض پر کہاکہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔
اسلا م آباد قائمہ کمیٹی تجارت کی ذیلی کمیٹی میں وزارت تجارت کے ایڈیشنل سیکریٹری احمد مجتبیٰ میمن نے بتایا...
اسلام آباد پبلک اکائونٹس کمیٹی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے چار سالوں میں نیلام کیےگئےتوشہ خانہ کے تحائف...
اسلام آ باد لیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے دیا ۔تفصیلات کے...
اسلام آباد وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے میڈیا سیمینار کو منافقت قرار دیتے ہوئے کہا...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر نائب صدر ن لیگ شاہد خاقان عباسی...
راولپنڈیامریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نے رحمت علی حسنی کو نیشنل بنک کے صدر کا عارضی چارج دینے کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے...
اسلام آباد تحریک انصاف کاآج کراچی میں ہونیوالا جلسہ ملتوی ‘اب 26اگست کو ہوگا۔ اس سے قبل میڈیا سے گفتگومیں...