فواد چوہدری کی چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی تصدیق

05 اگست ، 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، این این آئی )فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی تصدیق کردی ہے جبکہ دوسری طرف بابر اعوان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس ابھی نہ تو فائل ہوا ہے اور نہ واپس لیا ہے۔انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس واپس لینے سے متعلق خبروں کی ٹوئٹر پر تردید کی اور کہا کہ ریفرنس پر تیاری جاری ہے جس کیلئے دستاویز ی مواد اکھٹا کیا جا رہا ہے، فیک نیوز لیکس پر کان نہ دھرے جائیں۔