اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ کے جج جسٹس سجاد علی شاہ نے بھی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے حوالے سے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا،خط میں سپریم کورٹ میں تقرر کے لیے نامزد سندھ ہائی کورٹ کے ججوں کے وقار پر اٹھائے گئے سوالات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ سندھ سے تجویز کردہ ججوں کے کردار پر سوال اٹھانا افسوسناک ہے، شہرت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، اختیارات استعمال کرکےتلافی کے اقدامات کریں،ججوں کے حوالے سے وکلا ء کے نمائندوں کی رائے پر انحصار کرنے کی بجائے جوڈیشل کمیشن میں شامل سندھ ہائی کورٹ کے دو سابق چیف جسٹس صاحبان سے پوچھا جاناچاہیئے تھا ،انہوںنے چیف جسٹس سے اس خط کو جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے ریکارڈ پر لانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ رواں ماہ ریٹائرڈ ہورہے ہیں، اس لیے وہ جوڈیشل کمیشن کے آئندہ اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے، اجلاس میں سندھ کے وکلا ء کی رائے پر انحصار کر کے سندھ سے تجویز کردہ ججوں کے کردار پر سوال اٹھائے گئے ، جو نہایت افسوسناک بات ہے۔
اسلا م آباد قائمہ کمیٹی تجارت کی ذیلی کمیٹی میں وزارت تجارت کے ایڈیشنل سیکریٹری احمد مجتبیٰ میمن نے بتایا...
اسلام آباد پبلک اکائونٹس کمیٹی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے چار سالوں میں نیلام کیےگئےتوشہ خانہ کے تحائف...
اسلام آ باد لیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے دیا ۔تفصیلات کے...
اسلام آباد وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے میڈیا سیمینار کو منافقت قرار دیتے ہوئے کہا...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر نائب صدر ن لیگ شاہد خاقان عباسی...
راولپنڈیامریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نے رحمت علی حسنی کو نیشنل بنک کے صدر کا عارضی چارج دینے کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے...
اسلام آباد تحریک انصاف کاآج کراچی میں ہونیوالا جلسہ ملتوی ‘اب 26اگست کو ہوگا۔ اس سے قبل میڈیا سے گفتگومیں...