ایمن الظواہری کیخلاف کارروائی، پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کا ثبوت نہیں ملا، دفتر خارجہ

05 اگست ، 2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے ایمن الظواہری کے لیے کی جانے والی کارروائی میں پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے متعلق خبروں کی تردید کردی انہوں نے کہا کہ ایمن الظواہری کیلئے کارروائی میں پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں ہوئی ۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ امریکی سفیر کی جانب سے پاک افغان بارڈر دورے کی تفصیلات نہیں ہیں۔