عمران کو فنڈنگ جرائم پیشہ نے کی، PTI کالعدم جماعت، شرجیل میمن

05 اگست ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت چاہے تو عمران خان کو فوراً گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے ڈال سکتی ہے عمران خان پاکستان کے عوام اور اپنے ورکرز کے کٹہرے میں اب مجرم ثابت ہوچکے ہیں، عمران خان کو جرائم پیشہ افراد نے فنڈنگ کی ہے ،اگر ملک میں قانون اور آئین ایک ہے تو عمران خان نااہل ہوچکے ، پی ٹی آئی کالعدم جماعت بن چکی ہے۔ عمران خان اور ان کے حواریوں کو کم از کم سات سال تک سزا ہوسکتی ہے۔لیکن لاڈلے کے لئے قانون الگ ہے تو پھر الگ بات ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے عوام اور اپنے ورکرز کے کٹہرے میں اب مجرم ثابت ہو چکے ہیں۔