کراچی، کے الیکٹرک نے بتدریج لوڈشیڈنگ میں اضافہ کرنا شروع کردیا

05 اگست ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں کے الیکٹرک نے بتدریج لوڈشیڈنگ میں اضافہ شروع کر دیا متعددعلاقوں سے لوگوں نے بتایا کہ جہاں پہلے ایک گھنٹےکی تین بار لوڈشیڈنگ تھی اسے ڈیڑھ گھنٹہ اور اسی طرح دیگر دورانیے کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے رات کو بند کی جانے والی بجلی نے لوگوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ کے الیکٹرک کو لوڈشیڈنگ سے تو نہیں روک سکتے لیکن رات کو بجلی بند نہ کی جائے کیونکہ اس سے لوگوں کے معمولات زندی بری طرح متاثر ہوتے ہیں جمعرات کو شہر کے تمام علاقوں سے دن اور رات چار سے سات گھنٹے تک بجلی بند رہنے کی اطلا عات ملیں جبکہ گڈاپ اور شہر کے دیگر مضافاتی علاقوں میں اس سے بھی زیادہ دورانیے کی بجلی بند کی گئی ۔