نئی حلقہ بندیوں کیلئے متحدہ کی درخواست، سندھ حکومت، الیکشن کمیشن کی مخالفت

05 اگست ، 2022

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنے اور نئی حلقہ بندیاں کروانے کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دائرایم کیو ایم کی آئینی درخواست کی سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن نے مخالفت کر تے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اگر مساوی آبادی کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کرانے کا موقف تسلیم کیا گیا تو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیاں بھی ختم ہوجائیں گی عدالت نے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والے افراد کو بھی مقدمہ میں فریق بننے کی اجازت دیتے ہوئے مزید سماعت 15اگست تک ملتوی کر دی ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے جمعرات کے روز کیس کی سماعت کی تو ایم کیو ایم کی جانب سے بیرسٹر فروغ نسیم نے موقف اپنایا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندی میں آبادی کا تناسب یکساں نہیں رکھا گیا۔