کراچی‘ حیدرآباد کی بحالی جلد، وزیراعلیٰ کی MQM کو یقین دہانی

05 اگست ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم وفد کو یقین دلایا کہ کراچی اور حیدرآباد میں سڑکوں اور سیوریج لائنوں کی مرمت اور بحالی کا کام بہت جلد شروع کر دیا جائے گا۔ جمعرات کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایم کیو ایم کے 17رکنی وفد نے خواجہ اظہار کی قیادت میں ان سے ملاقات کی اور حالیہ شدید بارشوں کے دوران کراچی اور حیدرآباد میں تباہ شدہ انفرااسٹرکچر کی مرمت اور بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کے دیگر ارکان میں جاوید حنیف، محمد حسین، حامد الزظفر، راشد خلجی، عدیل شہزاد اور دیگر شامل تھے۔