اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات ایک پیچیدہ معاملہ ہے‘ تعلقات میں کوئی اتنی خرابی بھی نہیں آئی اور اتنے اچھے بھی نہیں ہوئے۔ایک انٹرویومیں فواد چوہدری کا کہناتھاکہ ہمارے تعلقات کبھی بھی بڑے خراب نہیں ہوئے۔ ہمارے تعلقات مسلم لیگ ن کی نہج تک نہیں پہنچے۔ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں، جب ٹھیک ہونی ہوئیں تو ہو جائیں گی کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے۔ ان کامزیدکہناتھاکہ میں ایک ایسے حلقے سے آتا ہوں جہاں سارا فوجی میرا ووٹر ہے اور مجھے لگتا ہے کہ فوج کے اندر ہماری ایک بڑی سپورٹ موجود ہے۔مولانا طارق جمیل کی عمران خان سے ملاقات میں اہم پیغام پہنچانے سے متعلق اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مولانا کوئی پیغام لے کر نہیں آئے تھےسیاسی جماعتوں کو بیٹھ کر اس کا فریم ورک اور حل نکالنا چاہیے۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی جانب سے امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے...
لاہورسابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نےتحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جمشید دستی نے...
کراچی سیشن جج جنوبی کی عدالت میں اداکار فیروز خان نے آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کے خلاف...
لاہور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گزشتہ روز نیب میں پیش ہونے سے...
لاڑکانہ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 44ویں برسی کے موقع پر چار اپریل کو گڑھی خدا بخش میں...
کراچی صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان ہالی ووڈ کی فلمیں دیکھ کر مفروضوں پر بیانات...
اسلام آبادصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےقومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی ہے۔ بدھ کوجاری بیان کے...
کوئٹہکوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں کمیٹی کے چیئرمین مولانا انوار...