کسٹمز نے 6 کروڑ روپے کا کپڑا ضبط کرلیا

05 اگست ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن ٹیم نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع دو فیکٹریوں پر الگ الگ چھاپے مار کر 6کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ کپڑا ضبط کر لیا ،ترجمان کسٹمز سید عرفان علی کے مطابق اے ایس او کے عملے نے اسمگل کردہ کپڑے کو 2فیکٹریوں میں منتقل کرنے کی اطلاعات پر کامیاب چھاپے مارے اور41میٹرک ٹن (41000کلو گرام) گرے کلاتھ برآمد کر لیا، ضبط کئے گئے کپڑے کی مالیت6کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔