اسٹاک مارکیٹ، مسلسل تیسرے روز بھی تیزی، 356 پوائنٹس کا اضافہ

05 اگست ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،فنڈنگ گیپ سے متعلق مثبت خبروں کےباعث مسلسل تیسرے روز بھی مارکیٹ میں تیزی کا رحجان برقرار، کے ایس ای100انڈیکس میں 356 پوائنٹس کا اضافہ، 61.80 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 34 ارب 37 کروڑ 50 لاکھ روپے کا اضافہ، تاہم کاروباری حجم 17.29 فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف فنڈنگ گیپ پورا کرنے کی دوست ممالک کی یقین دہانیوں کے باعث جمعرات کو بھی مارکیٹ میں تیزی کا رحجان دیکھنے میں آیا ،اگرچہ مارکیٹ میں بدھ کی نسبت زیادہ سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی لیکن کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواجس کے بعد دن بھر تیزی کا رحجان برقرار رہا۔