سونا فی تولہ 2100 روپے سستا

05 اگست ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کی قدر میں بہتری کے باعث سونے کی قیمت میں2100 روپےفی تولہ کی کمی ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1766 ڈالر سے بڑھ کر 1787 ڈالر فی اونس ہو گئی ہےلیکن ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2100 روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 43ہزار 200 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 1800 روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 22ہزار 771 روپے ہو گئی ہے۔