اسلام آباد (ایجنسیاں)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے غیر ملکی شہریوں سے ممنوعہ فنڈنگ لینے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا۔رکن قومی اسمبلی بیرسٹر محسن شاہ نوازرانجھا نے نااہلی کے لیے ریفرنس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو جمع کروایا جس پر قومی اسمبلی کے اراکین آغا حسن بلوچ، صلاح الدین ایوبی، علی گوہر خان، سید رفیع اللہ آغا اور سعد وسیم شیخ کے دستخط تھے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کے خلاف ریفرنس کی کاپی اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی بھیج دی گئی ہے۔صباح نیوزکے مطابق پی ڈی ایم نے ریفرنس میں موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے، عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے ۔ دریں اثنا پی ڈی ایم کی طرح اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف بھی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس جلد الیکشن کمیشن کو بھیجیں گے۔ اسپیکر نے گزشتہ روز عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس حوالے سے پی ڈی ایم کو آگاہ کردیا تھا۔
اسلام آباد قومی اسمبلی کااجلاس ایک روز کے وقفے کے بعد آج پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔اجلاس کی صدارت سپیکر قومی...
اسلام آباد سینٹ کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے دوبارہ پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہو گا...
لاہور نگران حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام کرنے کی اجازت دے دی، ایڈوکیٹ جنرل نے نگران حکومت کے...
اسلام آباد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق پولیس...
کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا...
اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران کی تقرری کردی۔ جاری ہونیوالے...
اسلام آباد جواد سہراب ملک کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا...
لاہور خیبرپختونخواہ کاانتخابی شیڈول جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو لیگل نوٹس بھجوادیاگیا، جوڈیشل ایکٹوازم...