اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ کئی دہائیوں تک عمران نیازی دیانتداری،شفافیت اور احتساب کے نام پر عوام کو گمراہ کرتا رہا‘فارن فنڈنگ کیس کے فیصلہ نے اس کا یہ بھانڈا پھوڑ دیا‘اتحادی حکومت اسے منطقی انجام تک پہنچائے گی۔جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے نے ثابت کردیا کہ عمران نیازی کی اصل حقیقت کیا ہے، دراصل وہ ایک مکار آدمی ہے۔انہوں نے کہا کہ 8 سال سے عمران نیازی نے اس کیس کے فیصلے میں تاخیر کے لئے تمام حربے اپنائے،اس سلسلے میں انہوں نے 9 پٹیشنز ہائی کورٹ میں دائر کیں جب 50بار التواء مانگا گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنے رضامندی سے جان بوجھ کر غلط حلف نامے جمع کرائے۔انہوں نےکہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہےکہ پی ٹی آئی بغیر کسی شک کے غیر ملکی فنڈڈپارٹی ہے۔
اسلام آباد قومی اسمبلی کااجلاس ایک روز کے وقفے کے بعد آج پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔اجلاس کی صدارت سپیکر قومی...
اسلام آباد سینٹ کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے دوبارہ پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہو گا...
لاہور نگران حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام کرنے کی اجازت دے دی، ایڈوکیٹ جنرل نے نگران حکومت کے...
اسلام آباد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق پولیس...
کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا...
اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران کی تقرری کردی۔ جاری ہونیوالے...
اسلام آباد جواد سہراب ملک کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا...
لاہور خیبرپختونخواہ کاانتخابی شیڈول جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو لیگل نوٹس بھجوادیاگیا، جوڈیشل ایکٹوازم...