راولپنڈی (نمائندہ جنگ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رسالپور اور نوشہرہ کا دورہ کیا اور پاک فوج میں شامل ہونے والے نئے اور جدید جنگی وی ٹی فور ٹینک کے لیے تعمیر شدہ ٹریننگ کمپلیکس کا افتتاح کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے ملٹری کالج آف انجنئیرنگ ر میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، آرمی چیف کو مختلف تربیتی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی،جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایم سی ای میں سٹرکچرل لیب کا بھی دورہ کیا۔آرمی چیف نے بین الاقوامی پیسز مقابلے کی کور آف انجینئرز کی چیمپئن ٹیم سے بھی ملاقات کی اور کور آف انجینئرز کی پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے سکول آف آرمر اینڈ میکانائزڈ وارفیئر نوشہرہ کے دورہ بھی کیا جہاں انہیں سکول کے تربیتی پہلوؤں کے بارے میں بتایا گیا۔آرمی چیف نے مشینی جنگی تربیت کے لیے سنٹر آف ایکسی لینس کا بھی افتتاح کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستقبل کے چیلنجز سے ہم آہنگی کے لیے فوجی جوانوں کی تربیت پر سکول آف آرمر اینڈ میکانائزڈ وارفیئر کی تعریف کی۔
اسلام آباد قومی اسمبلی کااجلاس ایک روز کے وقفے کے بعد آج پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔اجلاس کی صدارت سپیکر قومی...
اسلام آباد سینٹ کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے دوبارہ پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہو گا...
لاہور نگران حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام کرنے کی اجازت دے دی، ایڈوکیٹ جنرل نے نگران حکومت کے...
اسلام آباد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق پولیس...
کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا...
اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران کی تقرری کردی۔ جاری ہونیوالے...
اسلام آباد جواد سہراب ملک کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا...
لاہور خیبرپختونخواہ کاانتخابی شیڈول جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو لیگل نوٹس بھجوادیاگیا، جوڈیشل ایکٹوازم...