کراچی‘لاہور‘اسلام آباد‘ملتان (سٹاف رپورٹر ‘ ایجنسیاں)تحریک انصاف کے کراچی ‘لاہور‘ملتان اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرے ‘امپورٹڈحکومت نامنظور کے نعرے ‘چیف الیکشن کمشنرکے استعفے کا مطالبہ ‘ یاد داشت جمع کرائی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی رکاوٹوں اور راستے میں بچھائی گئیں تاریں ہٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے لیے پہنچے اور چیف الیکشن کمشنرکے خلاف یاد داشت جمع کرانے کے بعد منتشر ہوگئے۔الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے لیے پہنچنے والے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی میں سینیٹر فیصل جاوید خان، فواد چوہدری، پرویز خٹک، اسد عمر، اعظم سواتی، شبلی فراز اور کنول شازیب اور دیگر شامل تھے۔پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے الیکشن کمیشن کے دفتر کی طرف مارچ کے دوران ʼامپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگائے۔مظاہرین نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے، جن میں درج تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا استعفیٰ دے دیں،اس سے قبل پی ٹی آئی اراکین کو الیکشن کمیشن کے دروازے پر پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے روکا تھا جبکہ پولیس کے ساتھ اراکین کی ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ادھرتحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں بھی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج میں خواتین کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کارکنان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تصاویر، پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن میں الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے درج تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر و صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی کا کہنا تھا کہ 28 اگست کو بلدیاتی انتخابات میں چوروں کو شکست دینگے۔ یہ لوگ ڈر کے مارے بھاگ جائیں گے۔الیکشن کمیشن کا دفتر بھی پی ڈی ایم کا ہیڈ کوارٹر بن چکا ہے۔ الیکشن کمیشن کو لوٹے کا نشان الاٹ کیا جائے۔اس موقع پرفردوس شمیم نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کا جھوٹا الزام لگا کر یہ عمران خان کو روکنا چاہتے ہیں انکی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی۔ملتان میں پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ روز الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے کی قیادت ضلعی صدر خالد جاوید وڑائچ نے کی اس دوران کارکنوں نے نعرے بازی کی اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا ۔
اسلام آباد قومی اسمبلی کااجلاس ایک روز کے وقفے کے بعد آج پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔اجلاس کی صدارت سپیکر قومی...
اسلام آباد سینٹ کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے دوبارہ پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہو گا...
لاہور نگران حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام کرنے کی اجازت دے دی، ایڈوکیٹ جنرل نے نگران حکومت کے...
اسلام آباد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق پولیس...
کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا...
اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران کی تقرری کردی۔ جاری ہونیوالے...
اسلام آباد جواد سہراب ملک کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا...
لاہور خیبرپختونخواہ کاانتخابی شیڈول جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو لیگل نوٹس بھجوادیاگیا، جوڈیشل ایکٹوازم...