پرویز الٰہی کی 21رکنی کابینہ کا حلف آج متوقع

05 اگست ، 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی 21رکنی کابینہ کا آج حلف متوقع ہے ، کابینہ زیادہ تر تجربہ کار پارلیمانی اراکین پر مشتمل ہو گی ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں اسلم اقبال ،میاں محمود الرشید ،مراد راس ، علی افضل ساہی اور لطیف نظر، راجہ بشارت ، نوابزداہ منصور ،سردار محسن لغاری،غضنفر عباس چھینہ،سردار شہاب الدین ،سردار حسنین بہادر دریشک،عنصر مجید نیازی ، ملک تیمو ر، منیب چیمہ، علی عباس شاہ ، سردار ہاشم ڈوگر، سردار آصف نکئی ، راجہ یاسر ہمایوں ،خرم شہزاد ورک ،حسین جہانیاں گردیزی کابینہ میں شامل کیے گئے ہیں،عثمان بزدار پارلیمانی لیڈر ہوں گے ، عمران خان نے وزرا سے ویڈیو لنک خطاب کیا، ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعلیٰ چودھری پرویز، چودھری مونس الٰہی اور کابینہ میں شامل ہونے والے بیس نامزد وزراءنے شرکت کی لیکن حسین جہانیاں گردیزی شریک نہ ہوسکے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ڈیلیور کرنے کا چیلنج پورا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کرپشن برداشت نہیں ہوگی، وقت پر دفاتر آنا ہے ، چودہ سے سولہ گھنٹے کام کریں ، کوئی چھٹی نہیں ہوگی۔