PTIکو الیکشن کمشنر کے بجائے عمران خان سے استعفیٰ مانگنا چاہیے،مریم نواز

05 اگست ، 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا کہ PTIکو الیکشن کمشنر کے بجائے عمران خان سے استعفیٰ مانگنا چاہیے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں انہوں نے کہا کہ استعفیٰ اس سے مانگیں جس نے ناجائز پیسے سے اپنی جیبیں بھرنے کی خاطر جماعت کو بھینٹ چڑھا دیا، عمران خود تو ا ن شااللہ جائے گا ہی مگر اپنے ساتھ اپنے ان اراکین کو بھی ڈبوئے گا جن کے نام پر اس نے باہر سے پیسہ منگوایا۔