اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنمااور سابق وزیر فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو جعلی حلف نامہ شہباز شریف کی جانب سے جمع کروایا گیا ہم اس پر بھی کارروائی کیلئے کہہ سکتے ہیں کیوں کہ یہ ایک جرم ہے۔ ایک انٹرویومیں فواد چوہدری نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی اس وقت جو سیاسی پوزیشن ہے، میرے خیال میں تمام سیاسی جماعتیں اگر بیٹھ کر خود آپس میں بات کرلیں تو بہتر ہے۔اسٹیبلشمنٹ کا ایک سیاسی کردار رہا ہے لیکن فی الحال سیاسی جماعتوں کو میچورٹی دکھانی چاہیے، اگر سیاسی جماعتیں ایسا نہیں کرتیں تو اسٹیبلشمنٹ کو کرنا چاہیے لیکن آئیڈیل حالات سیاسی جماعتوں کا آپس میں ہی فریم ورک ترتیب دینا ہے۔شہباز شریف اگرسیاسی جماعتوں کو بیٹھنے کی دعوت دیں تو ظاہر ہے بات چیت شروع ہو جائے گی۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی 2 صوبوں میں اپنی حکومت ہے، بلوچستان میں اتحادی حکومت ہے اور سندھ میں پی پی کی حکومت ہے، اگر آپ نے چاروں صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل کرنا ہے تو بھی آپ کو فریم ورک ترتیب دینا ہوگا وہ تو پھر بات چیت سے ہی ممکن ہے۔انھوں نے کہاکہ نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے ہم عدالت سے رجوع کریں گے اور جو جعلی حلف نامہ شہباز شریف کی جانب سے جمع کروایا گیا ہم اس پر بھی کارروائی کیلئے کہہ سکتے ہیں کیوں کہ یہ ایک جرم ہے۔
ڈیرہ غازیخان‘کوٹ قیصرانیسپیشل جج اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں کو...
اسلام آبادچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے بغاوت پر مبنی بیان سے بھی لاتعلقی...
کراچیگورنر اسٹیٹ بینک آف کا عہدہ 4 مئی 2022 سے خالی ہے،اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر وفاقی حکومت تاحال نئے...
کراچی بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ کابل میں بھارتی سفارتخانے میں عملہ تعیناتی کیلئے عملے کو...
لاہور لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز، آشیانہ ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ایک...
لاہورتحریک انصاف کے جلسے کے منتظمین نے کہا ہے کہ ٹھیکیدار کی غلطی کی وجہ سے چند ایک مقامات پرپارٹی پرچم قومی...
کراچی وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ مجھے ابھی تک کوئی قانونی نوٹس نہیں موصول ہوا ہے،نوٹس...
کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہےکہ اداروں کے درمیان توازن کے...