کراچی ( اسٹاف رپورٹر،رپورٹ/رفیق بشیر) ڈالر کی قدر مسلسل دوسرے روز بھی 5 روپے کم،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت فروخت 225، اوپن مارکیٹ میں 221روپے پر آگئی،یورو اور پائونڈ کی قیمت بھی کم ہوگئی،سٹہ مافیاکیخلاف تحقیقات کادائرہ وسیع،اسٹیٹ بینک کاخفیہ اطلاع پرکئی افراد کیخلاف FIA سے رابطہ، کرنسی ایکسچینج کمپنیوں کے قوانین میں مزید سختی کی جائیگی ۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے 226.00 روپے سے کم ہو کر 225.00 روپے اور قیمت فروخت 2.80 روپے کی کمی سے 228.00 روپے سے کم ہو کر 225.20 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 5 روپے کی کمی سے 224.00 روپے سے کم ہو کر 219.00 روپے اور قیمت فروخت 226.00 روپے سے کم ہو کر 221.00 روپے پر آگئی ہے ، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 4.50 روپے کی کمی سے 227.00 روپے سے کم ہو کر 222.50 روپے لیکن قیمت فروخت 50پیسے کے اضافے سے 230.00 روپے سے بڑھ کر 230.50 روپے ہو گئی ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 6.50 روپے کی کمی سے 272.00 روپے سے کم ہوکر 265.50 روپے ہو گئی اور قیمت فروخت 3.50 روپے کی کمی سے 276.00 روپے سے کم ہو کر 272.50 روپے ہو گئی۔ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے خفیہ اطلاعات پر کرنسی ایکسچینج کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جو کامیابی سے ہمکنار ہوئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی ڈالر کے سٹہ مافیا کےمزید اہم نام وکردار سامنے آئیں گے، ڈالر کی قیمت کو اوپر لے جانے اور سٹہ کے اس کھیل میں ایکسچینج کمپنیوںکیساتھ ساتھ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار بھی شامل ہیں،ذرائع کے مطابق ڈالر پر یہ سٹہ کا کھیل حکومت کی تبدیلی کے بعد ہی شروع ہوگیا تھا جس کی اطلاعات اسٹیٹ بینک کو مل رہی تھیں تاہم مستقل گورنر اسٹیٹ بینک کے نہ ہونے کے باعث کارروائی سے گریز کیا جارہا تھاتاہم قائم مقام گورنر نے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد لے کر کارروائی کی جو کامیاب ہوئی اور اس کے مثبت نتائج سامنے آئے،وفاقی حکومت نے بھی اسٹیٹ بینک کی کاروائی کو سراہا ہے،اطلاعات کے مطابق ڈالر پر سٹہ کے ٹھوس ثبوت مل جانے پر اسٹیٹ بینک کرنسی ایکسچینج کمپنیوں کے لئے قوانین میں مزید سختی کرے گاجبکہ ڈالر کی قیمت کے اتار چڑھائو کی اب 24 گھنٹے سخت نگرانی کی جائے گی۔
ڈیرہ غازیخان‘کوٹ قیصرانیسپیشل جج اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں کو...
اسلام آبادچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے بغاوت پر مبنی بیان سے بھی لاتعلقی...
کراچیگورنر اسٹیٹ بینک آف کا عہدہ 4 مئی 2022 سے خالی ہے،اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر وفاقی حکومت تاحال نئے...
کراچی بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ کابل میں بھارتی سفارتخانے میں عملہ تعیناتی کیلئے عملے کو...
لاہور لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز، آشیانہ ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ایک...
لاہورتحریک انصاف کے جلسے کے منتظمین نے کہا ہے کہ ٹھیکیدار کی غلطی کی وجہ سے چند ایک مقامات پرپارٹی پرچم قومی...
کراچی وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ مجھے ابھی تک کوئی قانونی نوٹس نہیں موصول ہوا ہے،نوٹس...
کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہےکہ اداروں کے درمیان توازن کے...