اسلام آباد(نامہ نگار)وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں کالے دھن کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے مختلف سکیمیں متعارف کرائیں، عمران خان نے غیر ملکی افراد اور کمپنیوں سے فنڈز وصول کر کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے، قانون کے مطابق چلیں گے اور کسی کیخلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہو گی، عمران خان کے ارد گرد ہر شخص مشکوک ہے، فارن فنڈنگ کی ساری تحقیقات پی ٹی آئی دور حکومت میں ہوئیں، پی ٹی آئی کے سربراہ نے ہسپتال اور خیرات کے نام پر دیا گیا پیسہ سیاست کیلئے استعمال کیا، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ تحریک انصاف نے 351 کمپنیوں سے ممنوعہ فنڈ وصول کیا، انہوں نے اسرائیل ، بھارت اور دیگر ممالک سے ممنوعہ فنڈنگ لیکر اسے سیاست کیلئے استعمال کیا ، باہر کے لوگوں سے پیسہ لیکر کیا، عمران خان صادق اور امین رہ سکتے ہیں ؟، پی ٹی آئی کی پارٹی کالے دھن سے چلی ، کبھی وہ شوکت خانم کے نام پر خیرات لیکر سیاست کیلئے استعمال کیا، عمران خان نے ہسپتال کیلئے لیا گیا چندا بھی سیاست کیلئے استعمال کیا، عمران خان کالا دھن سفید اور عام آدمی کا سفید دھن بھی کالا دھن ہے،پی ٹی آئی کے نقطہ نظر کے مطابق سٹیٹ بینک کےغلط رپورٹ پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا ہے انکے نزدیک ہر ادارہ اور سیاستدان جھوٹا ہے صرف یہ سچے ہیں، مصدق ملک نے کہا ہے کہ برطانوی صحافی نے عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ اور انکے دست راست عارف نقوی کے حوالے سے ایک کتاب دی کی مین تحریر کی ہے جس میں اس حوالے سے جامع تفصیلات فراہم کی گئیں، پاکستان کے قانون کے مطابق کوئی سیاسی جماعت کسی غیر ملکی شہری اور نہ ہی غیر ملکی کمپنی سے فنڈ وصول کر سکتی ہے، پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ میں غیر ملکی شہریوں اور کمپنیوں کی جانب سے فراہم کی جانیوالی رقوم کی تفصیلات کو بے نقاب کیا گیا ہے
اسلام آباد قومی اسمبلی کااجلاس ایک روز کے وقفے کے بعد آج پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔اجلاس کی صدارت سپیکر قومی...
اسلام آباد سینٹ کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے دوبارہ پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہو گا...
لاہور نگران حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام کرنے کی اجازت دے دی، ایڈوکیٹ جنرل نے نگران حکومت کے...
اسلام آباد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق پولیس...
کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا...
اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران کی تقرری کردی۔ جاری ہونیوالے...
اسلام آباد جواد سہراب ملک کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا...
لاہور خیبرپختونخواہ کاانتخابی شیڈول جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو لیگل نوٹس بھجوادیاگیا، جوڈیشل ایکٹوازم...