سپیکر قومی اسمبلی نے عمران خان کیخلاف پہلا نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا

05 اگست ، 2022

اسلام آباد (صالح ظافر) اسپیکر قومی اسمبلی نے عمران خان کیخلاف پہلا نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے توشہ خانہ (گفٹ ڈیپازٹری) اسکینڈل میں سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو بھجوا دیا۔ تین قومی مقننہ محسن شاہنواز رنجھا، آغا سید رفیع اللہ اور مولانا صلاح الدین ایوبی کے 28 صفحات پر مشتمل ریفرنس نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے توشہ خانہ کے 52 گفٹ آئٹمزاور قانون و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے معمولی قیمت پر لینے کی نشاندہی کی ہے ۔