عمران خان سے مونس الٰہی کی بنی گالہ میں ملاقات،ق لیگ کو بھی پنجاب کابینہ میں شامل کرنے پر اتفاق

05 اگست ، 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کی جس میں پنجاب کابینہ سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیااور عمران خان نے کہا کہ پنجاب کابینہ میں بھی قاف لیگ کو نمائندگی دی جائے گی ملاقات کے بعد چودھری مونس الٰہی نے کہا کہ عمران خان نے ہمیں وزیراعلیٰ بنایا، انہیں یقین دلایا ہے کہ ہمیں مزید کچھ نہیں چاہیے عمران خان کی مہربانی کہ دوسرے مرحلے میں قاف لیگ کو وزارتیں دینے کی منظوری دی ہےواضح رہے کہ عمران خان نے پنجاب میں حکومت سازی کے پہلے مرحلے میں 18رکنی کابینہ کی منظوری دی تھی ، جس میں قاف لیگ کا کوئی وزیر شامل نہیں تھا۔