احمد اویس کو ایک بار پھر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کرنے کا فیصلہ

05 اگست ، 2022

لاہور(پی پی آ ئی) پنجاب حکومت نے احمد اویس کو ایک بار پھر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعلی ٰ پرویزالہٰی گورنر پنجاب کو سمری بھیجیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے احمد اویس کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کی منظوری دی۔ عثمان بزدار کے دور میں بھی احمد اویس ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تھے۔