ڈیرہ غازی خان ‘راجن پور(نمائندگان جنگ)وزیراعظم شہباز شریف آج 5 اگست کو سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرکے متاثرین کیلئے جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے ان کے دورہ کے سلسلے میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ رکن پنجاب اسمبلی سردار اویس احمد خان لغاری وزیر اعظم کو سیلاب سے متعلق وزیر اعظم کو بریفنگ اور رود کوہی وڈور کے سیلابی پانی کو دریائے سندھ تک پہنچانے کے لئے ایک جامع منصوبہ پیش کریں گے ۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورہ پر آج بروز جمعہ 10بجے روجھان پہنچیں گے ۔وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری بھی ہونگے۔ وزیراعظم روجھان میں حالیہ ہونے والی طوفانی بارشوں کے سبب رودکوہی سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم صفدر آباد میں سیلاب زدگان کے کیمپ کا بھی وزٹ کریں گے اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے۔
اسلام آباد قومی اسمبلی کااجلاس ایک روز کے وقفے کے بعد آج پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔اجلاس کی صدارت سپیکر قومی...
اسلام آباد سینٹ کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے دوبارہ پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہو گا...
لاہور نگران حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام کرنے کی اجازت دے دی، ایڈوکیٹ جنرل نے نگران حکومت کے...
اسلام آباد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق پولیس...
کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا...
اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران کی تقرری کردی۔ جاری ہونیوالے...
اسلام آباد جواد سہراب ملک کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا...
لاہور خیبرپختونخواہ کاانتخابی شیڈول جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو لیگل نوٹس بھجوادیاگیا، جوڈیشل ایکٹوازم...