کراچی(خبرایجنسی)قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے اگلے دو سے تین مہینوں میں ڈالر کی قدر روپے کے مقابلے میں حقیقی سطح پر آنے کی توقع کا اظہار کیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف کی سطح کا معاہدہ پہلے ہی طے پا چکا ہے اور بورڈ کی سطح کی منظوری اگست کے تیسری ہفتے میں متوقع ہے کیونکہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے بورڈ کا اجلاس ماہِ اگست میں تعطیلات ختم ہونے کے بعد ہوگا،ا سٹیٹ بینک سمجھتا ہے کہ فی الوقت فاریکس مارکیٹ میں روپے کی قدر کم اور ڈالر کی قدر زیادہ ہے جس کی کئی وجوہات ہیں تاہم انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ 2 سے 3 ماہ میں روپے کی قدر اور ڈالر کا ریٹ حقیقی سطح پر واپس آجائیں گے۔
کراچی جاپان کے35سالہ اور امریکا کے تین سالہ تسلط کے بعد اگست 1948میں جمہوریہ کہلانے والا جنوبی کوریا 17ویں بار...
کراچی مارشل لاء کے اعلان پر جنوبی کوریا کے عوام میں حیرت اور خوف و ہراس پھیل گیا، اعلان کے بعد، جنوبی کوریائی...
اسلام آباد بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر سید احمد معروف نے سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیا سے...