حمزہ شہباز لندن روانہ، نواز شریف سے ملاقات کریں گے

05 اگست ، 2022

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازرہنما نجی دورے پر لندن روانہ ہو گئے۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ حمزہ شہباز لندن میں خاندان کے دیگر افراد سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔