اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) واپڈا نے بجلی ٹیرف میں 4.15 روپے فی یونٹ تک اضافے کا مطالبہ کردیا، صارفین کو مالی سال 2022-23 میں 34.645 ارب روپے کی بھاری رقم ادا کرنا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک نے مالی سال 2022-23 کے لیے اپنے بلک ٹیرف میںاس کے موجودہ ٹیرف 3.68 روپے فی یونٹ کے مقابلے 4.15 روپے فی یونٹ تک اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔واپڈا نے رواں مالی سال کے لیے محصولات کی ضروریات کی بنیاد پر ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے جس کا 121.808 ارب روپے حساب لگایا گیا ہے۔ نیپرا نے سماعت کی اور واپڈا کے دلائل سنے اور کچھ متعلقہ سوالات بھی اٹھائے۔ ریگولیٹر نے اعلان کیا کہ وہ درخواست گزار کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا کی پوری جانچ کے بعد اپنے فیصلے کا اعلان کرے گا۔ درخواست کے مطابق بجلی صارفین کو مالی سال 2022-23 میں 34.645 رب روپے کی بھاری رقم کے پی کے حکومت کو ادا کئے جانے والے 20.354 ارب روپے کے خالص ہائیڈل منافع، پنجاب کو ادا کئے جانے والے 8.7 ارب روپے اور اے جے کے حکومت کو ادا کئے جانے والے 5.44 ارب روپے پانی کے استعمال کے چارجز اور 157 ملین روپے بطور ارسا چارجز کی مد میں ادا کرنا ہوں گے۔ واپڈا نے دعویٰ کیا کہ وہ 2022-23 میں 31.353 ارب یونٹس پیدا کرے گا۔
اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر شیریرحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر...
لندن لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے سابق محافظ فرید نیموچی کیجانب سے خاتون پر تھوکنے کے الزام میں فرد...
اسلام آباد اسلام آباد کی مقامی عدالت نے جمعرات کودوپہر 12 بجے تک سابق وزیر اعظم، پی ٹی آئی کے بانی کی اہلیہ...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری آج اپنے دوسرے دور صدارت میں پارلیمنٹ کے پہلے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب کے کردار کے حوالے سے شیرافضل مروت کے نجی...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں سویلینز افراد کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کے خلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا...
اسلام آباد حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیےرضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر3ماہ کے پیشگی نوٹس کی شرط لاگوکر دی ہے،...
اسلام آباد مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کو ایک بار پھر پارٹی کا صدر منتخب کئے جانے کا امکان ہے، ایک انٹرویو...