تائیوان کے گردچین کی لائیوفائر فوجی مشقیں، خصوصی علاقوں میں میزائل حملے

05 اگست ، 2022

بیجنگ(اے ایف پی، خبرایجنسیاں)چین نے تائیوان کے ارد گرد اب تک کی اپنی سب سے بڑی لائیوفائر فوجی مشقیں کیں جس کے دوران خصوصی علاقوں میں میزائل حملےکیےگئے، تائیوان نے اس اقدام کو ’غیر ذمہ دارانہ اوررویہ کو غیر قانونی قرار دیاہے،آسیان ممالک نے اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے کھلی محاز آرائی کی طرف جانے کا خطرہ ظاہر کیاہے۔امریکی وزیر خارجہ کاکہناہےکہ امید ہے بیجنگ جارحانہ فوجی سرگرمیوں کو بڑھانے کا بہانہ نہیں تلاش کرے گا،یورپی یونین کی جانب سے بھی چینی اقدام کی مذمت کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کےمطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد جمعرات کو چین نے تائیوان کے ارد گرد اب تک کی اپنی سب سے بڑی فوجی مشقوں میں لائیو فائرنگ کی۔ چینی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی وقت رات 12 بجے آبنائے تائیوان میں چینی فوجی مشقیں شروع ہوئیں، جن میں ’لائیو فائرنگ‘ اور خصوصی علاقو میں میزائل حملے شامل ہے۔ تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا کہ وہ مشقوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔