اوپیک پلس کا تیل کی یومیہ پیداوار میں ایک لاکھ بیرل کے معمولی اضافے پر اتفاق

05 اگست ، 2022

جدہ، لندن(خبرایجنسی، اے ایف پی) اوپیک پلس نے تیل کی یومیہ پیداوار میں ایک لاکھ بیرل کے اضافے پر اتفاق کرلیا ہے،عالمی منڈی میںبرینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت میں2.8فیصد کمی، فی بیرل 94.09ڈالر ہوگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس تیل کی یومیہ پیداوار میں ایک لاکھ بیرل کا اضافہ کررہی ہے، اوپیک پلس نے کہاہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کے پاس خام تیل کی پیداوار میں زیادہ اضافے کی گنجائش نہیں ،اوپیکس پلس کے فیصلے کے مطابق 23 ممالک پر مشتمل تنظیم اگلے ماہ تک خام تیل کی روزانہ پیدوار سات لاکھ 48 ہزار بیرل تک بڑھائے گی۔