سندھ اسمبلی، بلوچستان میںشہید فوجی افسران کے لئے تعزیتی قرارداد منظور

05 اگست ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی ، ایوان نے جمعرات کو بلوچستان کے سیلاب زدگان کی مدد میں مصروف کور کمانڈر کوئٹہ اور پاک فوج کے دیگر افسران کی ہیلی کاپڑ حادثے میںشہادت پرگہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایک مشترکہ تعزیتی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی جس میں جام شہادت نوش کرنے والے وطن کے ان عظیم سپوتوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کیلئے دعا کی گئی ہے ۔