واپڈا کا بجلی ٹیرف میں 4.15روپے فی یونٹ تک اضافے کا مطالبہ

05 اگست ، 2022

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) واپڈا نے بجلی ٹیرف میں 4.15روپے فی یونٹ تک اضافے کا مطالبہ کردیا، صارفین کو مالی سال 2022-23میں 34.645ارب روپے کی بھاری رقم ادا کرنا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک نے مالی سال 2022-23کیلئے اپنے بلک ٹیرف میںاس کے موجودہ ٹیرف 3.68روپے فی یونٹ کے مقابلے 4.15روپے فی یونٹ تک اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ واپڈا نے رواں مالی سال کیلئے محصولات کی ضروریات کی بنیاد پر ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے جس کا 121.808 ارب روپے حساب لگایا گیا ہے۔ نیپرا نے سماعت کی اور واپڈا کے دلائل سنے اور کچھ متعلقہ سوالات بھی اٹھائے۔