سینئر صحافی خالد بٹ انتقال کرگئے

05 اگست ، 2022

لاہور(نمائندہ جنگ)مقامی اخبار کے ایڈیٹر اورسینئر صحافی خالد بٹ انتقال کرگئے،جن کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ مسجد چوک ڈیفنس میں اداکی جائیگی،واضح رہے کہ خالد بٹ وزیراعلیٰ پنجاب اور کرکٹ بورڈ کے میڈیا ایڈوائزر ، پی آئی اے کے جنرل منیجرپبلک ریلیشنز بھی رہے ۔ طویل عرصہ پاکستان ٹائمز اور اے پی پی کیلئے رپورٹنگ کی ۔