مسلم لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا چوہدری شجاعت کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

05 اگست ، 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ قاف کی مرکزی مجلس عاملہ نے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیاہے۔کامل علی آغا نے غیرقانونی اقدام اٹھایا، مرکزی مجلس عاملہ کا انکی بنیادی رکنیت معطل کرنیکا مطالبہ بھی کیا گیا،پاکستان مسلم لیگ قاف کی مرکزی مجلس کا اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ قاف سندھ کے صدر، بلوچستان اور کے پی کے عہدیداران نے لاہور اجلاس سے اعلان لاتعلقی کیا، جبکہ کامل علی آغا اور لاہور اجلاس میں شریک افراد کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔