2016ء میں شروع کراچی کے لئے 45منصوبے مکمل ہوچکے، وزیراعلیٰ

05 اگست ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں 2016ء میں جو اسکیمیں شروع ہوئی تھیں، اس میں تقریباً 45؍ اسکیمیں مکمل ہو چکی ہیں، ہم وفاقی کے ساتھ میچنگ کی اسکیم بناتے ہیں، کبھی وفاق فنڈنہیں دیتا جس سے یہ اسکیمیں تاخیر کا شکار ہوجاتی ہیں، غربت میں کمی کے پروگرام کا دائرہ پورے سندھ تک پھیلایا جائے گا۔ جمعرات کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ خزانہ سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ جن کے پاس محکمہ خزانہ سندھ کا اضافی قلمدان بھی ہے نے ایوان کو مطلع کیا کہ اس پروگرام کے تحت انکم جنریشن گرانٹ خواتین کو دی جاتی ہے۔