معاشی معاملات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ضیاء عباس

05 اگست ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملک اس وقت جن حالات سے دوچار ہے،اس میں معاشی معاملات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، حکومت معاشی کانفرنس کا انعقاد کر کے ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے مثبت پالیسی بنائے، انہوں نے کہا کہ ایک طرف پی ٹی آئی اور عمران خان اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں تو دوسری جانب مہنگائی اور گرانی نے عوام کی زندگی کو اجیرن بنادیا ہے۔