کامن ویلتھ گیمز، آسٹریلین کھلاڑیوں نے میڈلز کی پانچویں سلور جوبلی مکمل کرلی

05 اگست ، 2022

بر منگھم ( نمائندہ خصوصی ) کامن ویلتھ گیمز میں جمعرات کو انگلینڈ کی کینڈی جینا نے خواتین اسکواش کا ٹائٹل جیت لیا ،وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی انگلش کھلاڑی ہیں جنہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں اسکواش میں گولڈ میڈل جیتا ہے، نیوزی لینڈ کے کول پال نے مردوں کا اسکواش فائنل جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا، بھارتی باکسر امیت نے 51 کے جی باکسنگ مقابلے کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی،اسکاٹ لینڈ کی 31سالہ میک کولیگن ایلش نے خواتین کی دس ہزار میٹرز ریس جیت لی،نیٹ بال میں جمیکا نے آسٹریلیا کو جبکہ ویلز نے بار باڈوس کو ناکامی سے دوچار کیا۔