اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنے اور نئی حلقہ بندیاں کروانے کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دائرایم کیو ایم کی آئینی درخواست کی سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن نے مخالفت کر تے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اگر مساوی آبادی کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کرانے کا موقف تسلیم کیا گیا تو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیاں بھی ختم ہوجائیں گی ، عدالت نے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والے افراد کو بھی مقدمہ میں فریق بننے کی اجازت دیتے ہوئے مزید سماعت 15اگست تک ملتوی کر دی ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے جمعرات کے روز کیس کی سماعت کی تو ایم کیو ایم کی جانب سے بیرسٹر فروغ نسیم نے موقف اپنایا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندی میں آبادی کا تناسب یکساں نہیں رکھا گیا، آبادی میں اس واضح فرق کی بنیاد پر الیکشن کمیشن کو نئی حلقہ بندیاں کرانے کی ہدایت کی جائے اور بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ ملتوی کیا جائے،تاہم صوبائی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ حلقہ بندیوں میں صرف آبادی کو مدنظر نہیں رکھا جاتا دیگر عوامل بھی شامل ہوتے ہیں اس لیے قومی اسمبلی کا ایک حلقہ تین تو کوئی نو لاکھ آبادی پر بھی مشتمل ہوسکتا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ چونکہ دوسرے مرحلے کے لئے 28 ا گست کو پولنگ ہونی ہے اس لیے آئندہ سماعت پر کوئی التوا ء نہیں دیں گے، درخواست صرف سندھ کے شہری علاقوں تک محدود ہے ، یہ خارج بھی ہوسکتی ہے۔
کراچی جیوکےپروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کیساتھ ’’میں گفتگو کرتے ہوئے صدر آل پاکستان انجم تاجران...
اسلام آباد قومی ایئر لائنز کی فضائی میزبان حنا ثانی کی کہانی میں نعمان نامی نیا کردار سامنے آگیا، نعمان ...
اسلام آباد چین کے تعاون سے پاکستان ریلوے کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے تاکہ بھاری...
حیدر آباد حیدرآباد میں 10 گھنٹے کے دوران 3 پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا...
واشنگٹن سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ روس یوکرین جنگ، اسرائیل ایران کشیدگی سے عالمی جنگ کا خدشہ...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب اور بلوچستان میں بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کے نتیجے...
کراچی 6ایڈیشنل ججز نے مستقل جج کے طور پر حلف اٹھا لیا،سندھ ہائیکورٹ میں مستقل ججز کی تعداد 32ہوگئی۔ حلف اٹھانے...
لاہور تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمینوں کی تعیناتی کا فیصلہ نہ ہو سکا، جولائی 2022سے کمشنرز کو عارضی چارج دے کر...